Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
13 Shawwal 1446  

اسلام آباد: سرکاری ملازمین اور حکومت میں مذاکرات ناکام، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس
شائع 20 فروری 2025 10:42pm

سرکاری ملازمین کا اعلان کردہ 20 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے درمیان ڈیڈ لاک برقرارہے۔ الائنس نے کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومتی کمیٹی اور ملازمین قیادت کے درمیان مذاکرات کا آخری دور بھی ناکام ہو گیا۔

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے مطابق گرینڈ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

سرکاری ملازمین کا اپنے مطالبات منوانے کے لئے احتجاج جاری ، ملازمین پاک سیکرٹریٹ کے گیٹ کے باہر دھرنہ دئیے ہوئے ہیں۔

کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی،اپگریڈیشن ،،پنشن اصلاحات ، تنخواہوں میں فرق کے خاتمہ، معذوری الاؤنس کی بحالی مظاہرین کے مطالبات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق احتجاجی ملازمین اورانتظامیہ کے درمیان مزاکرات کے کئی ادوار ہوئے، صبح سے شروع ہونے والا احتجاج رات گئے تک جاری ہے۔

پولیس کی طرف سے متعدد بار کارروائی کی دھمکی بھی دی گئی۔ رات گئے تک ملازمین ڈٹے ہوئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت پنشن اصلاحات ،تنخواہوں میں فرق کے خاتمے اورمعذوری الاؤنس 10 فیصد کرنے کے وعدے پر عمل کرے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف قرض سےمتعلق شرائط کے باعث وزارت خزانہ حکام نے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود نوٹیفکیشن کے اجراء سے انکارکیا تھا۔

اسلام آباد

parliment house

government employees

Sit in

announced