Aaj News

اتوار, اپريل 20, 2025  
21 Shawwal 1446  

سری لنکا میں 6 جنگلی ہاتھی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

حادثے میں کوئی مسافر تو زخمی نہیں ہوا
شائع 20 فروری 2025 08:11pm

سری لنکا میں مسافر ٹرین پٹڑی پر آنے والے ہاتھیوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں۔

حکام کے مطابق حادثے میں کوئی مسافر تو زخمی نہیں ہوا، لیکن 6 ہاتھی مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایکسپریس ٹرین ہبارانہ کے ایک جنگلی حیات کے قریب سے سفر کر رہی تھی، جو دارالحکومت کولمبو سے تقریباً 180 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے، جب اس نے ہاتھیوں کے جھنڈ کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے بعد کی ویڈیوز میں ایک ہاتھی کو زخمی بچے کے قریب ٹریک کے کنارے کھڑا دکھایا گیا ہے، جن کے ٹرنک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

حکومتی ترجمان اور میڈیا وزیر نالندا جیتیسہ نے صحافیوں کو بتایا کہ 6 ہاتھیوں میں سے 3 بچے ہاتھی تھے جو ہلاک ہوئے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی مسافر تو زخمی نہیں ہوا، لیکن 6 ہاتھی مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ مسافر ٹرین جنگلی حیات کےلیے مختص علاقے سے گزر رہی تھی۔

سری لنکا میں ہاتھیوں کو قومی خزانہ سمجھا جاتا ہے اور ہاتھیوں کو مارنا یا نقصان پہنچانا مجرمانہ اقدام ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت سری لنکا میں 7 ہزار جنگلی ہاتھی موجود ہیں۔

Sri Lanka

wild elephant

Six elephants dead

hit by train