اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے نتائج روکنے کے حکم میں 6 مارچ تک توسیع
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے نتائج روکنے کے حکم میں 6 مارچ تک توسیع کردی۔
عدالتِ عالیہ اسلام آباد میں پولیس، ہیلتھ سمیت اسلام آباد کے لوکل محکموں میں دوسرے صوبوں سے بھرتیاں روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل اور عدالتی معاونین عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو معاونت کیلئے طلب کر رکھا تھا۔ عدالت نے چاروں صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرلز کو بھی بطورعدالتی معاون طلب کر رکھا تھا۔
جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار بیرسٹر یاور گردیزی ، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل یاورگردیزی اور اسلام آباد پولیس نے پولیس بھرتیوں کے نتائج جاری کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے عدالتی معاونین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed on this story.