Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

امرود ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کیوں فائدہ مند ہے؟

یہ لذیذ اور ذائقہ دار پھل صحت کے حوالے سے بھی کئی فوائد رکھتا ہے
شائع 20 فروری 2025 12:38pm

سردیوں کا ہلکا سبز رنگ کا، میٹھا اور خوشبو دار پھل امرود نہ صرف ذائقے سے بھرپور ہوتا ہے بلکہ اس کے بے شمار صحت کے فوائد بھی ہیں۔

چاہے اسے کچل کر کھایا جائے یا ثابت، شربت بنا کر پیا جائے، ہر حالت میں یہ ایک لذت کا مزہ دیتا ہے۔ خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ پھل بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

گرمیوں کے سپر فوڈ ’املی‘ کو موسم گرما میں ان 5 طریقوں سے استعمال کریں

ذیابیطس اور امرود کا تعلق

ذیابیطس ایک ایسا مرض ہے جس میں خون میں شکر کی سطح بہت بڑھ جاتی ہے۔ یہ مرض لبلبے میں موجود انسولین کے ہارمون کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے، جو دو مختلف صورتوں میں ظاہر ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق، امرود میں موجود فائبر اور دیگر خصوصیات کی بدولت یہ خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھتا ہے اور شوگر کے مریضوں کے لئے ایک قدرتی علاج سمجھا جاتا ہے۔

امرود کے فوائد

فائبر سے بھرپور

امرود فائبر کا اچھا ذریعہ ہے، جو نہ صرف ذیابیطس کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ قبض کی شکایت بھی دور کرتا ہے، جو کہ شوگر کے مریضوں میں عام ہوتی ہے۔

روزانہ صرف ایک کاجو کھانے کے جادوئی فوائد، بڑھاپا جوانی میں بدل جائے گا

کم گلائسیمک انڈیکس

امرود کا گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے، جو شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ یہ بلڈ شوگر کی سطح پر اثرانداز ہونے سے بچاتا ہے۔

وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹس

امرود میں وٹامن سی، لائیکوپن اور اینٹی آکسیڈینٹس کا خزانہ ہوتا ہے، جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور جسم میں موجود فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کم کیلوریز

امرود میں کیلوریز کی مقدار بھی کم ہوتی ہے، 100 گرام میں صرف 52 کیلوریز ہوتی ہیں، جو اسے وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتی ہے۔

امرود اور ذیابیطس

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ امرود جسم میں شوگر کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس سے شوگر کی سطح متوازن رہتی ہے۔ یہ پھل دوپہر کی خوراک کے لیے بھی بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس کا استعمال بھوک کو کم کرتا ہے اور جسم کو ضروری غذائیت فراہم کرتا ہے۔

امرود کے پتوں کی چائے

سردیوں میں امرود کے پتوں کی چائے کے بھی خاص فوائد ہیں، جو نہ صرف بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتی ہے بلکہ جسم کو اندر سے صحت مند رکھتی ہے۔

تو اگلی بار جب سردیوں میں امرود کا موسم آئے، تو اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اس خوشبودار پھل کو اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں۔

دسترخوان

lifestyle

Health Care