Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

روسی صدر نے ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی

روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہے، پیوٹن
شائع 20 فروری 2025 08:56am

روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر سے ملاقات پسند کریں گے، ان سے مل کر خوشی ہوگی، ملاقات کے لیے تیاری کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ میں جلد سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر رابطہ کروں گا کیونکہ روس، امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہے سعودی عرب میں ہونے والی بات کا جائرہ لے رہا ہوں۔ مذاکرات کے نتائج سے آگاہ ہوں، صدر ٹرمپ بھی یوکرین مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے سعودی عرب کی میزبانی میں روس اور امریکا کی بیٹھک

روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ امریکی وفد نے کسی تعصب کے بغیر بات چیت میں حصہ لیا، ہمیں کسی ثالث کی ضرورت نہیں، صدر ٹرمپ نے بتایا تھا کہ یوکرین بھی بات چیت میں حصہ لے گا۔

انھوں نے کہا کہ امریکی اور روسی حکام کو قابل قبول حل تیار کرنے کی ضرورت ہے، صدر ٹرمپ سے ملاقات کر کے خوشی ہوگی، ملاقات کی تیاری ابھی ہونی ہے۔

امریکی فنڈنگ بند ہونے پر بھارت میں ہاہاکار، بی جے پی نے مودی کے دوست ٹرمپ کو ہی نشانے پر رکھ لیا

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی آنے والے دنوں میں فون پر بات کروں گا، روس، امریکا اور سعودی عرب کے درمیان توانائی مذاکرات کی ضرورت ہے۔

russia

Vladimir Putin

President Vladimir Putin

President Donald Trump

Us News