Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

پونے کے اپارٹمنٹ میں 300 بلیاں، شدید بدبو سے رہائشی پریشان

فلیٹ کے مالک کو نوٹس جاری، بلیوں کو 2 دن کے اندر ہٹا دیا جائے، میونسپل حکام
شائع 19 فروری 2025 07:17pm

بھارت کے شہر پونے میں واقع ایک اپارٹمنٹ موجود سیکڑوں بلیوں نے رہائشیوں کے لیے مشکلات پیدا کردیں۔

سارا مسئلہ ایک فلیٹ کے رہائشی کی وجہ سے پیدا ہوا ،میونسپل کارپوریشن کی کا رروائی

این ڈی ٹی وی کے مطابق اس اپارٹمنٹ میں 300 آوارہ بلیاں موجود ہیں جس کی وجہ سے اپارٹمنٹ میں شدید بدبو ہے اور رہائشی پریشان ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ سارا مسئلہ ایک فلیٹ کے رہائشی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے جو روزانہ باقاعدگی سے آوارہ بلیوں کو لا کر انہیں کھانا کھلاتا تھا اور بعد میں بلیوں کے صحت مند ہونے پر انہیں چھوڑ دیتا تھا جس کی وجہ سے اب یہاں بلیوں کی بھرمار ہو گئی ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق رہائشیوں کی جانب سے شکایت کے بعد میونسپل کارپوریشن نے کارروائی شروع کردی ہے۔

بدبو اور گندگی کی شکایات کے بعد میونسپل حکام نے 9 ویں منزل کے اپارٹمنٹ کا معائنہ کیا اور فلیٹ کے مالک کو نوٹس جاری کیا ہے کہ بلیوں کو 2 دن کے اندر ہٹا دیا جائے۔

حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے لیکن ممکنہ قانونی کارروائی کے حوالے سے سینئر حکام مشاورت کر رہے ہیں۔

pune

pak india matches

300 Cats

apartment