Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

وزیر اعلیٰ پنجاب نے الیکٹرک بسوں کا افتتاح کردیا، کرایہ کتنا ہوگا؟

لانچنگ تقریب سے خطاب میں مریم نواز کی بانی کا نام لیے بغیر کڑی تنقید
شائع 19 فروری 2025 09:35pm

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا، جو ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب اہم قدم ہے، الیکٹرک بسوں کا کرایہ 20 سے 35 روپے مقرر جبکہ طلبہ اور خصوصی افراد مفت سفر کرسکیں گے۔ مریم نواز نے ٹھوکر نیازبیگ سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس چلانے کا بھی اعلان کر دیا۔

ملک کی پہلی مکمل الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائے گئے ہیں، جبکہ خصوصی افراد کے لیے ایک آٹومیٹک ریمپ اورالیکٹرک بسوں کی چارچنگ کے لیے 9 مخصوص چارچنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی، مریم نواز

الیکٹرک بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت موجود ہو گی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کینال روڈ کا دورہ بھی کیا اور الیکٹرو بس میں سفر بھی کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں رشوت اور بدترین کرپشن کی گئی۔ گوگی، پنکی دور میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے کاروبار کیا جارہا تھا، اگر فسادات کی جگہ ترقی پر توجہ دی جاتی تو آج ہم بہت آگے ہوتے، آج بھی میری کارکردگی پر کوئی بات نہیں کرسکتا۔

ایوان وزیراعلیٰ ہائوس لاہور میں بلوچستان کے مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی 49 طالبات اور 14خواتین اساتذہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی۔

مریم نواز کی طرف سے بلوچستان کے وفد کو لیپ ٹاپ اور تحائف پیش کیے گئے جبکہ بلوچستان کی طالبات نے وزیراعلیٰ کو روایتی بلوچ شال پہنائی۔

مریم نواز چاہتی ہیں بانی پی ٹی آئی انہیں خط لکھیں، بیرسٹر سیف

وزیراعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ اور تحائف پیش کیے، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائیگا۔

وزیراعلیٰ نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ ون ڈش پر پابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گوگی، پنکی والے وزیراعلیٰ رشوت کے بغیر کام نہیں کرتے تھے، سیاسی اختلاف کا اظہار تہذیب سے ہوسکتا ہے، مگر یہ لوگ ملک پر حملہ آور ہوتے ہیں، شہدا کے مزاروں پر حملے جس بدنصیب کے حصے میں آئے، اس کا نام نہیں لیتی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی پہلی سرکاری ایئر ایمبولینس متعارف کروانے کا اعزاز پنجاب کو حاصل ہے، پنجاب بھر میں 13 ہزار طلبہ کو اسکالر شپ اور ایک لاکھ بچوں کو لیپ ٹیپ دیں گے، بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 24 ہزار دیہات میں صفائی کا مربوط نظام نہیں تھا، ”ستھرا پنجاب“ پروگرام ملک کا سب سے بڑا صفائی ستھرائی کا پروگرام ہے، اپنے گھر کی طرح پورے صوبے کو چمکتا دھمکتا دیکھنا چاہتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کئی سالوں کے بعد پاکستان میں چیمپئننز ٹرافی شروع ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

الیکٹرک بسوں کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی سال میں 5 سال کے منصوبے اور پروگرام شروع کیے، سرکاری کینسر اسپتال میں بلوچستان کے مریضوں کا بھی علاج ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 27 الیکٹرک بسیں آگئی ہیں جو کل سے سڑکوں پر ہوں گی، پنجاب میں چلنے والی بسیں ماحول دوست ہیں، 500 بسوں کی کھیپ اگست میں پاکستان آئے گی۔

عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل، ’اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کے ساتھی مریم نواز کے بغض میں مبتلا ہیں‘

ان کا کہنا تھا کہ گرین پنجاب کا خواب آج حقیقت میں بدل گیا، خصوصی افراد کو بسوں کا کارڈ مفت ملے گا، الیکٹرک بسوں کا کرایہ 20 سے 35روپے تک کا ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ کسی نے خواتین کو ہراساں کیا تو پکڑا جائے گا، پاکستان کے ہربڑے منصوبے پر ن لیگ کی مہر ہے، میں نے ایک بھی پروجیکٹ شہباز شریف سے نہیں مانگا۔

punjab

Punjab Government

CM Punjab Maryam Nawaz