عوامی نمائندوں پر کرپشن الزامات، پی ٹی آئی احتسابی کمیٹی نے اعظم سواتی سے شواہد طلب کر لیے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انٹرنل اکاؤنٹبلٹی کمیٹی نے سابق سینیٹر اعظم سواتی کو خط ارسال کرتے ہوئے مانسہرہ کے عوامی نمائندوں پر لگائے گئے کرپشن الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے قانون کی حکمرانی اور احتساب کے وژن کے تحت ان کی حمایت درکار ہے، اور مبینہ عوامی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کے لیے ثبوت فراہم کیے جائیں تاکہ کیس کو آگے بڑھایا جا سکے۔
کمیٹی نے مزید کہا کہ فراہم کردہ شواہد کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مناسب اقدامات کی سفارش کی جائے گی۔
بانی کیلئے کوئی اچھی خبرنہیں، سازشیوں کا ٹولہ انہیں جیل لے گیا، فیصل واوڈا
واضح رہے کہ سابق سینیٹر اعظم سواتی نے مانسہرہ میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے منتخب ممبران پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پارٹی کی اندرونی احتساب کمیٹی کو تحقیقات کی درخواست دی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر اپنی رکن قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں گا، شیر افضل مروت
کمیٹی نے اعظم سواتی کو خط ارسال کرتے ہوئے پارٹی کے اندرونی احتساب میں تعاون کی امید ظاہر کی اور ان سے شواہد فراہم کرنے کا کہا ہے۔
Comments are closed on this story.