گرمیوں میں مکھیوں سے چھٹکارا پانے کے آسان گھریلو ٹوٹکے
جسے جیسے گرمی میں درجہ حرارت بڑھنے لگتا ہے گھر کے آنگن اور کچن میں مکھیوں کی بھنبھناہٹ دہشت بڑھا دیتی ہے۔ یہ مکھیاں نہ صرف انسان کا گھر میں بیٹھنا محال کر دیتی ہیں بلکہ کچن میں رکھے گئے کھانوں کو آلودہ کر کے کئی بیماریوں کو پھیلانے کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ اس لیے ان مکھیوں سے پیچھا چھڑانا ضروری ہوجاتا ہے۔
اگر آپ بھی اپنے گھر میں آزادانہ گھومنے والی اس مخلوق سے نالاں ہیں تو پریشان ہونے کی بجائے ان آسان گھریلو ٹوٹکوں کو آزمائیں۔ یہ گھریلو علاج نہ صرف آسان ہیں بلکہ آپ کے گھر میں بیماریاں پھیلانے والی مکھیوں کو دور رکھنے میں بھی کار آمد ہیں۔
گھریلو خواتین گھر کے لئے مالی منصوبہ بندی کس طرح کر سکتی ہیں
تیز پات
تیز پات کا علاج مکھی، مچھروں کو بھگانے میں مدد کر سکتا ہے۔ اس کےلیے آپ کو ایک بڑا مٹی کا پیالہ لینا ہوگااور اس میں پانچ تیزپات، پانچ کافور،دو چمچ نیم یا سرسوں کا تیل ڈال دیں۔ اور اسے جلادیں۔
اس دوران گھر کے دروازے اور کھڑکیوں کو بند رکھیں۔ تا کہ سارا دھواں کچن میں جمع ہو جائے ، یہ تیز خوشبو مکھیوں کو بھگا دیتی ہے۔
مضبوط اور چکمتے دانتوں کیلئے ان 8 کھانے کی چیزوں سے دور رہیں
بیکنگ سوڈا اور لیموں
مکھیوں کا زیادہ تر ٹھکانہ گندی اور گیلی جگہیں ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں کچن، کے سینک کاونٹر اور ڈسٹ بن کو صاف رکھیں۔ آپ لیموں اور بیکنگ سوڈا کا ٹوٹکہ بھی آزما سکتی ہیں۔
اس کے لیے آپ کچن میں مختلف جگہوں پر بیکنگ سوڈا چھڑک دیں اور پھر اس پر لیموں کا رس چھڑک دیں۔
کچن کا یہ ٹوٹکا نہ صرف مکھیوں سے بچائے گا بلکہ کچن میں پائے جائے والے بیکٹریا اور جراثیم سے بھی محفوظ رکھے گا۔
لہسن کا اسپرے
آپ مکھیوں کو بھگانے کے لیے لہسن کا اسپرے بھی تیار کرسکتی ہیں۔ یہ مکھیوں کو بھگانے کا قدرتی طریقہ ہے۔
ایک ثابت کالی مرچ کو لہسن کے تین جووں کے ساتھ پس لیں۔ اب اس مکسچر کو اسپرے کی بوتل میں پانی سے بھر دیں۔ اور اچھی طرح ہلا لیں۔
اب اس مکسچر ملے پانی کوکچن کے دروازوں ، کھڑکیوں اور کونوں پر چھڑک دیں۔ لہسن کی خوشبو مکھیوں کو کچن میں آنے سے روک دے گی۔
Comments are closed on this story.