ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ر) محمد یار ولانہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹائرڈ) محمد یار ولانہ کو رجسٹرار تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا رجسٹرار تعینات کردیا گیا، پنجاب جوڈیشل سروس سے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے رجسٹرار کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محمد یار ولانہ کو ایک سال کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر رجسٹرار کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سردار طاہر صابر کی مدتِ ملازمت گزشتہ روز مکمل ہوئی تھی۔
سابق رجسٹرار سردار طاہر صابر نے مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر اپنے عہدے کا چارج چھوڑا دیا تھا۔
Comments are closed on this story.