Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
12 Ramadan 1446  

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ سماعت کے لئے مقرر

کیس کی سماعت رواں ماہ ہوگی، نوٹیفیکیشن جاری
شائع 18 فروری 2025 06:20pm

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔ بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر چیف سیکریٹری اور سیکریٹری بلدیات پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو کئی بار خطوط کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کروانے کی اپیل کی۔ حکومت پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کروانے پر الیکشن کمیشن کو تاحال کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔

الیکشن کمیشن کے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر کیس کو سماعت کے لیے مقررکر دیا، کیس کی سماعت رواں ماہ 26 فروری کو ہوگی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دیدی

نوٹس میں کہا گیا کہ پنجاب بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کے متعدد مواقع دیے گئے، پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹس کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی مدت 31 دسمبر 2021 میں ختم ہوئی تھی۔

Election Commission

Punjab Government

CM Punjab Maryam Nawaz

punajab