Aaj News

جمعرات, اپريل 10, 2025  
11 Shawwal 1446  

عالمی بینک کے وفد کی سرگرمیاں، پاکستانی قرضوں کی واپسی کیلئے نیا فارمولہ طے کیے جانے کا امکان

ملاقاتوں میں مستقبل میں فنڈز کی فراہمی اور منصوبوں کی ترجیحات کا تعین کیا جائے گا
شائع 18 فروری 2025 12:10pm

عالمی بینک کے وفد نے پاکستان میں اپنے تکنیکی ماہرین کے ہمراہ اہم ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے، جہاں وہ پلاننگ ڈویژن کے حکام سے دو بنیادی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفد کو ترقیاتی بجٹ کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور مختلف منصوبوں کے لیے ترقیاتی فنڈز کی تخصیص کے معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے ماہرین منصوبوں کی عملی اہمیت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کلائمیٹ چینج کے منصوبوں کو اولیت دینے کے فارمولے پر بھی بات چیت کریں گے۔ اس فارمولے کے تحت رقوم کی فراہمی کے مراحل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

اجلاس میں صحت عامہ اور پینے کے پانی کے منصوبوں کی درجہ بندی پر بھی غور کیا جائے گا، جبکہ ملکی واٹر سپلائی سسٹم کے لیے نئے معیارات مقرر کرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاکستان کی جانب سے لیے گئے قرضوں کی واپسی کے لیے ایک نیا فارمولہ بھی طے کیے جانے کا امکان ہے۔

عالمی بینک کے وفد کی یہ ملاقاتیں پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں، جن کے نتیجے میں مستقبل میں فنڈز کی فراہمی اور منصوبوں کی ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔

پاکستان

World Bank Executive Directors