Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
29 Ramadan 1446  

مالاکنڈ یونیورسٹی ہراسگی کیس کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی کی منظوری

کمیٹی کی منظوری اسپیکر صوبائی اسمبلی کی مخالفت کے باوجود دی گئی
شائع 17 فروری 2025 10:14pm

خیبر پختونخوا اسمبلی نے مالاکنڈ یونیورسٹی ہراسگی کیس کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی کی منظوری دے دی، کمیٹی کی منظوری سپیکر صوبائی اسمبلی کی مخالفت کے باوجود دی گئی جبکہ کمیٹی کے ممبران کا انتخاب بعد میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے مالاکنڈ یونیورسٹی ہراسگی گیس کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی کی منظوری دے دی، کمیٹی کی منظوری سپیکر صوبائی اسمبلی کی مخالفت کے باوجود دی گئی، کمیٹی کے ممبران کا انتخاب بعد میں کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ یونیورسٹی ہراسگی کا واقعہ شرمناک ہے ، اس کی انکوائری کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے، جس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکین شامل ہو۔

مالاکنڈ یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی اسکینڈل کا انکشاف، پروفیسر گرفتار، مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے واقعات کی روک تھام نہ ہوئی تو لوگ اپنی بیٹیوں کو تعلیمی ادارے میں نہیں بھیجیں گے، واقعہ میرے ساتھ پیش آتا تو میں اسی وقت پروفیسر کو قتل کر دیتا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے جیل خانہ جات ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ میں طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تو وزیر اعلی کو آگاہ کیا، پولیس کے اعلیٰ آفیسر سونیہ زمروز خان کی سربراہی میں انکوائری جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی کہتا ہوں کہ مخلوط ذریعہ تعلیم ختم کرنا چاہیے، جس پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ ہائوس کی کمیٹی بنانے کی ضرورت نہیں قانون کو ٹھیک کرلیں۔

کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر حملہ، ڈرائیور اور فورسز کا اہلکار شہید، 15 افراد زخمی

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے بھی مخلوط زریعہ تعلیم ختم کرنے کی حمایت کی، ایم پی اے نظیر عباسی نے کہا کہ اگر ہاوس کی مشترکہ کمیٹی بنا دی جائے تو کوئی مسئلہ نہیں، ہم کمیٹی کی اس لئے حمایت کرتے ہیں کہ کوئی یہ نہیں کہیں کہ ہم کچھ چھپا رہے ہیں۔

ایم پی اے منیر حسین لغمانی نے کہا کہ ہراسمنٹ کے واقعات ختم کرنے علاج موجود ہے، مخلوط ذریعہ تعلیم کو ختم کرنا چاہیے، امتحانات میں نمبر دینے کا طریقہ کار کو تبدیل کرنا چاہیے، ایکسٹرنل اور انٹرنل نمبر دینے کا طریقہ ختم کرنا چاہیے۔

باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق

ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی نے ایوان کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں روز روز اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں، جس پر اسپیکر نے کہا کہ اداروں کو ٹھیک کرنا آپ ارکین کا کام ہے، آپ لوگ قانون لائیں، اس کے خلاف سخت سزائیں تجویز کرلیں، ثوبیہ شاہد نے کہا کہ اینٹی ہراسمنٹ قانون بھی موجود ہے، صرف عمل درآمد ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ مالاکنڈ یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، طالبہ کی درخواست پر مطالعہ پاکستان کے پروفیسر پر ہراسانی کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی پروفیسر کو معطل کر دیا۔ گورنر کے پی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق تھانہ بائزئی میں ایک طالبہ کی رپورٹ پر مطالعہ پاکستان کے پروفیسر عبدالحسیب کے خلاف کارروائی کی گئی۔

KPK

cm kpk

KPK Assembly

kpk cabinate

Malakand University