باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق
جاں بحق شخص کی شناخت ولایت خان کے نام سے ہوئی ہے
خیبر پختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ضلع باجوڑ کے تحصیل برنگ کے علاقہ جورغہ اصیل ترغاو میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے نصب شدہ ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت ولایت خان کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروپ نے قبول نہیں کی، واقعہ کی تحقیقات اور شدت پسندوں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان سے ملحقہ قبائلی علاقے میں گھات لگا کر قتل اور دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول کے دھماکے تواتر سے ہوتے رہتے ہیں جن میں نشانہ اکثر قبائلی رہنما یا مذہبی و سیاسی جماعتوں کے عہدیدار بنتے ہیں۔
KPK
Blast
killed
KPK Police
مقبول ترین
Comments are closed on this story.