سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ دونوں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔
سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مارکو روبیو اسرائیل کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچے ہیں جو منصب سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا دورہ مشرق وسطی ہے، اگلے مرحلے میں وہ متحدہ عرب امارات جائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو یوکرین پر ماسکو کے حملے کے خاتمے کے لیے آنے والے دنوں میں امریکی اور روسی حکام کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تیاری کے لیے ایک وفد کی سعودی عرب میں قیادت کر رہے ہیں۔
یہ دورہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان گزشتہ ہفتے کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ہو رہا ہے، جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہماری متعلقہ ٹیمیں فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے پر راضی ہیں۔
Comments are closed on this story.