Aaj News

جمعرات, اپريل 10, 2025  
11 Shawwal 1446  

مقامی ریفائنریز کا حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد روکنے کا مطالبہ

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک کس حد تک کم ہوچکا ہے؟
شائع 17 فروری 2025 02:33pm

پاکستان کی مقامی ریفائنریز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مارچ تک پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کو روکا جائے، کیونکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مقامی ریفائنریز سے پیٹرولیم مصنوعات نہیں خرید رہیں، جس کے باعث ان کے آپریشنز میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

ریفائنریز کی جانب سے اوگرا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی فروخت میں 20 فیصد جبکہ ڈیزل کی فروخت میں 31 فیصد کمی آ چکی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کا 36 دن اور ڈیزل کا 39 دن کا اسٹاک موجود ہے، جس کے باعث درآمدات کو روکنا ضروری ہے۔

خط میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ملک میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بھی ڈیزل کی کھپت میں نمایاں کمی آئی ہے، جو مقامی ریفائنریز کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔

پاکستان

oil import

Oil Refineries Letter to Ogra