Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

کراچی میں اغوا اورقتل ہونیوالے مصطفی عامر کی لاش سے متعلق آج نیوز نے تفصیلات حاصل کر لیں

سندھ ہائی کورٹ نے کل ملزم ارمغان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا
اپ ڈیٹ 17 فروری 2025 10:37pm

کراچی میں اغوا اور قتل ہونے والے ہونیوالے نوجوان مصطفی عامر کی لاش سے متعلق آج نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصظفی کی جلی گاڑی سے ملنے والی لاش پوری تھی، مصطفی کا سر، دھڑ اور جسم کےدیگر حصے گاڑی کی ڈگی میں موجود تھے۔

کیس کے تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے مصطفی کو گاڑی کی ڈگی میں ہی آگ لگائی، مصطفی کا سر دھڑ اور دیگر حصے حب پولیس کو ملے تھے۔

تفتیشی حکام نے یہ بھی بتایا کہ مصطفی کے جسم کے تمام حصے گیارہ جنوری کو حب پولیس کو ملے تھے، حب پولیس کی جانب سے کراچی پولیس کو فراہم کی گئی ویڈیو میں لاش پوری نظر آرہی ہے۔

میرا بیٹا بے قصورہے، مصطفٰی عامر کو شیراز نے قتل کیا، ارمغان کے والد کا دعویٰ

اس سے قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس سے لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ عامر کے قتل کیس کراچی کی مقامی عدالت نے مصطفی عامر کی قبر کشائی کے حوالے سے تفتیشی افسر کی درخواست منظورکرتے ہوئے اجازت دے دی جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں سماعت

سندھ ہائیکورٹ میں مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست ٹرائل کورٹ سے مسترد کئے جانے کے خلاف سماعت ہوئی۔

قائمقام پراسکیوٹر جنرل سندھ منتظہر مہدی اور کیس کے تفتیشی افسر سمیت دیگر افسران پیر کو عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل پراسیکیورٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مصطفیٰ عامر کے اغواء کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرایا گیا تھا اور ملزمان کی جانب سے دو کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی تھی۔ اس کے بعد تفتیش اے وی سی سی (انسدادِ دہشتگردی سیل) کو منتقل کر دی گئی تھی۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ پولیس کو مشکوک اطلاع ملنے کے بعد ڈیفنس کے ایک بنگلے پر کارروائی کی گئی، اس دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

مصطفٰی قتل کیس میں ملوث ملزم ارمغان کیخلاف مزید کرمنلز اور سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے کہا کہ 10 فروری کو پولیس نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تھی، جسے ٹرائل کورٹ نے مسترد کر دیا۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے اس بات پر سوال اٹھایا کہ ماتحت عدالت نے بغیر کسی وجہ کے ریمانڈ کی درخواست کیوں مسترد کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ درخواست مسترد کرنے کی کوئی معقول وجہ نہیں دی گئی تھی۔

عدالت نے ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور سیکیورٹی کے ساتھ ساڑھے 9 بجے پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کا گھر تھا جنگ کا بنکر؟ آج نیوز کے دورے میں اہم انکشافات

مصطفیٰ کی قبر کشائی کی اجازت

دوسری جانب، سیشن جج غربی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی درخواست بھی دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ مقتول مصطفیٰ عامر کا پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے رپورٹ کے لیے قبر کشائی ضروری ہے۔

عدالت نے سیکرٹری صحت کو قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا اور قبر کشائی مکمل کرکے سات روزمیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ارمغان کے والد کی آج نیوزسے گفتگو

کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارمغان اور مصطفیٰ بچپن کے دوست نہیں تھے، جبکہ شیراز کے بیان کو مشکوک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ تشدد کے ذریعے لیا گیا ہے۔

مرکزی ملزم ارمغان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے پولیس کے ساتھ مقابلہ کرکے بالکل درست کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقتول مصطفیٰ عامر سے ان کا بیٹامنشیات خریدا کرتا تھا اور ڈھائی لاکھ روپے میں پانچ گرام ڈوپ نامی منشیات لی جاتی تھی۔

Mustafa Murder Case

Armaghan