توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بنا کسی کارروائی کے ملتوی، عمران خان کے وکیل شک میں مبتلا
توشہ خانہ ٹو کیس کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے شبہات کا اظہار کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ پیر کی صبح عدالتی عملہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کا شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی لڑائی میں شعیب شاہین کی حمایت کااعلان
فیصل چوہدری نے کہا کہ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنی تھی۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اچانک سماعت ملتوی کیے جانے پر شکوک و شبہات کا شکار ہوگیا ہوں، حکومت سے مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کروائی جائے، تاکہ ان کی صحت و سلامتی سے متعلق عوام الناس کو آگاہ کیا جا سکے۔
عمران خان کا 26 ویں آئینی ترمیم کے دن غائب ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ
فیصل چوہدری نے کہا کہ پچھلی دفعہ بھی پابندیوں کے دوران بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.