Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
04 Shawwal 1446  

اب روس اور امریکا جنگ کی بجائے امن کی بات کریں گے، کریملن کا بیان

روسی صدر پیوٹن امن کے لیے کتنے سنجیدہ ہیں جلد پتا چل جائے گا، امریکی وزیر خارجہ
شائع 17 فروری 2025 08:57am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطے پر کریملن نے بیان میں کہا کہ اب روس اور امریکا جنگ کی بجائے امن کی بات کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ روسی صدر پیوٹن سے جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن امن کے لیے کتنے سنجیدہ ہیں جلد پتا چل جائے گا، فی الوقت یوکرین جنگ ختم کرنے کا کوئی طریقہ سامنے نہیں آیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کا روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطے کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم نہیں کہ روس کی طرف سے بات چیت میں کون شریک ہوگا۔ امریکی وزیر خارجہ روسی حکام سے بات چیت کے لیے اسرائیل سے سعودی عرب چلے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق روس امریکا بات چیت میں یوکرین کو مدعو نہیں کیا گیا۔

یوکرین میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات سعودی عرب میں ہونے کا امکان، سعودی ولی عہد بھی شریک ہوں گے

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ امریکی اور روسی حکام کی سعودی عرب میں ملاقات متوقع ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے ٹرمپ اور پیوتن کی ملاقات ریاض میں کروانے کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب دونوں رہنماؤں کے درمیان فون کال کو سراہتا ہے۔ دونوں صدور کے درمیان سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔ روس، یوکرین کے درمیان امن کیلئے کوششوں کا اعادہ کرتے ہیں۔

russia

Kremlin

America

President Vladimir Putin

Russia Ukraine War

President Donald Trump