Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

رات گئے مختلف ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق

حادثات میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے
شائع 17 فروری 2025 08:19am
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں رات گئے مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سرگودھا کے علاقے تھانہ ساہیوال کی حدود میں ایک تیز رفتار کار کھڑے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں شازیہ نامی خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

بھلوال میں بھیرہ روڈ پر ایک کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی، جس کے باعث فخر عباس نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

کراچی: مال بردار ٹرین اور آئل ٹینکر میں تصادم کا مقدمہ دو روز بعد درج، قصور وار تیسرا نکلا

جامشورو میں ایک ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس میں دو افراد زندگی سے محروم ہوگئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر ایک ٹرک گہری کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں کنڈیکٹر جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

Road Accident