شیخوپورہ میں سفاکیت کی انتہا، جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کا سر تن سے جدا کردیا
شیخوپورہ میں سفاکیت کی انتہا، جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کا سر تن سے جدا کردیا، پولیس کو تھانہ فیکٹری ایریا میں بازارسے سربریدہ لاش ملی، شناخت برکت علی کے نام سے ہوئی، پولیس نے قتل کے الزام میں مقتول کے بھائیوں شفاقت علی اورعلی رضا کو اہلیہ سمیت گرفتار کرلیا۔
شیخوپورہ پولیس تفتیشی ٹیموں نے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں ں کو بروئے کارلاتے ہوئےمقتول کے قریبی رشتہ داروں کی مشکوک حرکات وسکنات اور گہرے شک کی بناء پر شامل تفتیش کیا۔
ملزمان علی رضا،شفاقت علی پسران علی محمد، فرزانہ بی بی سکنائے خانپورنے بتایا کہ ہم نے مقتول جو کہ ہمارا بڑا بھائی ہے جائیداد حاصل کرنے کی خاطربروز وقوعہ رات کو مقتول اپنے گھر میں موجو د تھا تو ہم سب نے پہلے سے ہی اس کوقتل کرنے کا پلان بنایا ہواتھا۔
ملزمان کے مطابق مقتول جب وہ اٹھ کر واش روم جا نے لگا تو ملزم علی رضا نے اس کے سر پر کلہڑی کا وار کیا جس سے وہ زمین پر گرگیا پھر ہم نے اس کا سرآری سے جدا کیا۔
چکوال: کروڑوں کے مالک بہن بھائی کو جانوروں کی طرح قید رکھنے والےکزن کے خلاف مقدمہ درج
ملزمان کے مطابق ساری رات اس کی نعش کو واش روم میں رکھا صبح سویرے موقع پا کر اس کے دھڑ کو بازار میں رکھ دیا اور سر کو سیم نالہ میں پھینک دیاتھا۔
مانسہرہ میں معمولی تکرار پرفائرنگ سے باپ اور کمسن بیٹی جاں بحق
دوسری جانب مانسہرہ میں معمولی تکرار پر دو قیمتی جانیں چلی گئیں، اندھا دھند فائرنگ سے باپ اور کمسن بیٹی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گھر کے باہر بیٹھے باپ اور کمسن بیٹی اندھا دھند فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، ملزم نصیر گرفتار کر لیا گیا۔
Comments are closed on this story.