’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
پاکستانی شوبیز کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں خواتین کے حوالے سے دیے جانے والے بیان پر جہاں سوشل میڈیا صارفین کا غصہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا وہیں نامور شخصیات نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی اداکارہ صائمہ قریشی کو ان کے متنازع بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں اداکارہ صائمہ قریشی نے گھر چلانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ، آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ بات درست ہے کہ برکت صرف مرد کی کمائی میں ہوتی ہے۔
ریحام خان کی چوتھی شادی؟ برائیڈل فوٹوشوٹ نے تہلکہ مچادیا
انہوں نے کہا کہ جب عورت گھر کے اخراجات خود اٹھانے لگتی ہے تو وہ لاشعوری طور پر اس کا اظہار کرتے ہوئے جتاتی بھی ہے جس سے اکثر رشتوں میں تلخی پیدا ہوجاتی ہے۔
صائمہ قریشی کے اس بیان کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بن گئی جس پر اب ریحام خان کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔
**ایک اور طلاق؟ ریحام خان نے وضاحت پیش کردی **strong text
ریحام خان نے کہا کہ ’ایک پاکستانی خاتون اداکارہ ہیں جن کے انٹرویو کے کلپس وائرل ہو رہے ہیں، میں نے بھی وہ کلپس دیکھے ہیں اور مجھے بھی بہت غصہ آیا، وہ خاتون خود ایکٹر ہیں، کما رہی ہیں اور انٹرویو میں بیٹھ کر کہہ رہی ہیں کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہے، یہ کہنا بہت آسان ہے لیکن ایسا کرتے ہوئے آپ ان خواتین کی توہین کر رہی ہے جن کے پاس یہ چوائس نہیں ہے کہ وہ مردوں کی بابرکت کمائی کا انتظار کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ منافقت اور شعور کی کمی کی حد دیکھیں کہ وہ کہہ رہی ہیں کہ عورت اپنی کمائی جتاتی ہے، میری بہن! مرد بھی جتاتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اُن محنت کش خواتین کیلئے آواز اٹھانے پر ریحام خان کی تعریف کر رہے ہیں جن کے پاس اپنا گھر چلانے کیلئے گھر سے باہر قدم رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.