Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

آشا بھوسلے کی مرنے سے پہلے ’’آخری خواہش‘‘ کیا ہے؟ گلوکارہ نے بتا دیا

میری اس خواہش کا پورا ہونا ہی میری روح کو سکون دے گا
شائع 16 فروری 2025 11:10pm

بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے نے مرنے سے قبل اپنی آخری خواہش کا اظہار کر دیا۔

آشا بھوسلے نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اس میں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

لیجنڈ گلوکارہ نے اپنے انجہانی شوہر اور لیجنڈری میوزک کمپوزر آر ڈی برمن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ غیر معمولی انسان تھے ، مشہور میوزک ڈائریکٹر ہونے کے باوجود ان میں کوئی غرور بھی نہیں تھا۔

انہوں نے اپنی زندگی کی آخری خواہش کے حوالے سے بتایا کہ ایک ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بچے خوش رہیں، ایک نانی یا دادی کی خواہش ہوتی ہے اس کے پوتا پوتی یا نواسا نواسی خوش رہیں لیکن میں اپنی آخری سانس تک گانا چاہتی ہوں۔

لیجنڈ گلوکارہ نے مزید کہا کہ میری اب صرف یہی خواہش ہے کہ میں گاتے ہوئے مر جاؤں، میرے لیے سیکھنے کے لیے کچھ نہیں بچا۔

آشا بھونسلے نے کہا کہ میں نے 3 سال کی عمر میں کلاسیکل موسیقی سیکھنا شروع کی اور 82 سال سے پلے بیک گلوکارہ ہوں، اب یہی خواہش ہے کہ گاتے ہوئے میری سانس نکل جائے اور یہ ہی مجھے سب سے زیادہ خوشی دے گی۔

lifestyle

Indian Singer

Asha Bhosle