حماس کی جنگی صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، نیتن یاہو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی، نیتن یاہو اور مارکو روبیو نے مقبوضہ بیت المقدس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ اسرائیل کے عظیم دوست ہیں، میں اور صدر ٹرمپ مکمل تعاون اور حکمت عملی کے تحت مل کر کام کر رہے ہیں۔
نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ حماس کی جنگی صلاحیتوں کو مکمل ختم کریں گے۔ غزہ سے تمام یرغمالیوں کو جلد واپس لے آئیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ حماس ایک فوجی قوت کے طور پر جاری نہیں رہ سکتی حماس کے گروپ کو ختم کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ لبنان میں امریکا اور اسرائیل کے اہداف ایک دوسرے سے منسلک ہیں لبنان میں مضبوط حکومت حزب اللہ کا مقابلہ اور اسے غیرمسلح کر سکتی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ حماس فوجی یا حکومتی فورس کے طور پر قائم نہیں رہ سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران شام کو غیرمستحکم کرنے اور مقبوضہ مغربی کنارے تشدد کو ہوا دینے کاذمہ دار ہے ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ کا چھ روزہ دورے پر ہیں جو اسرائیل سے شروع ہوا، اس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
Comments are closed on this story.