نازش جہانگیر کی بولڈ لباس میں تصاویر، مداح بھڑک اٹھے
پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر بالی میں موج مستیوں کے دوران بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی پر سیر سپاٹوں کے دوران بنوائی گئی ویڈیوز اور کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر صارفین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں مذہب اور مسلمان ہونے کے بھی طعنے دیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس اور انداز کو نامناسب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے مذہب کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کے پرانے بیانات کو یاد کرتے ہوئے انہیں طعنے بھی دیے کہ اداکارہ کہتی تھیں کہ اب وہ عبایا کریں گی لیکن انہوں نے یہ کیا پہن لیا اسی طرح کچھ صارفین نے لکھا کہ اداکارہ نے ماضی میں کہا تھا کہ اب وہ دوبارہ بولڈ لباس نہیں پہنیں گی۔
کچھ مداحوں نے لکھا کہ شاید اداکارہ کو کوئی ڈراما یا منصوبہ نہیں مل رہا، جس وجہ سے انہوں نے اس طرح کا لباس پہنا۔ کچھ لوگوں نے لکھاکہ جب بعض اداکارائیں کچھ مشہور ہوجاتی ہیں تو وہ اس طرح کا بولڈ اور نیم عریاں لباس پہننے لگتی ہیں۔
بعض افراد نے سوالات اٹھائے کہ شوبز شخصیات کی زندگی ایسی کیوں بن جاتی ہیں کہ انہیں ایسی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنی پڑتی ہیں۔
کچھ لوگوں نے اداکارہ کے لباس اور انداز پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں آخرت کا خوف کرنے کا درس بھی دیا۔
بعض افراد نے لکھا کہ پہلے نازش جہانگیر اچھی اداکارہ ہوا کرتی تھیں لیکن اب یہ بھی دیگر کی طرح بولڈ لباس پہننے لگی ہیں۔
Comments are closed on this story.