پنجاب: مختلف حادثات میں 3 سگے بھائیوں سمیت 10 افراد جاں بحق
پنجاب میں رات گئے پیش آئے مختلف حادثات میں 3 سگے بھائیوں سمیت 10 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔
پہلا حادثہ ملتان کے علاقے حسن سوالی کے قریب ہائی روف، کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، جس 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔
بس کی ٹکر سے اجتماع میں جانے والے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی نشتر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
سہون جانے والے زائرین کی گاڑیوں کو حادثہ، علامہ حسن ترابی کے بیٹے سمیت 25 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
حادثے کے بعد ٹریفک معطل ہوگئی، تاہم ریسکیو ٹیموں نے تباہ شدہ گاڑیوں کو ہٹا کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
3 سگے بھائی جاں بحق
دوسری جانب پنجاب کے علاقے لیہ میں ٹریکٹر ٹرالی ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں 3 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
Comments are closed on this story.