Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

فلپائن کے رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک ،2زخمی

تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد ہلاک
شائع 15 فروری 2025 06:32pm

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ہفتے کی صبح منیلا کےرہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 4 افراد ہلاک اور دوزخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 4لاشیں بازیاب کی جا چکی ہیں اور 2 رہائشیوں کو معمولی زخمی آئے ہیں۔

دریں اثنا صوبے مِسامیَس اورینٹل میں تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ انیتاؤ شہر میں اس وقت پیش آیا جب خاندان جمعہ کی دوپہر کو ایک دوسرے شہر جا رہا تھا۔

world

fire

MANILA

Philippine

Four dead