Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

رمضان میں عوام کو چینی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

ملک بھر میں میونسپل سطح پر چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے
شائع 15 فروری 2025 06:10pm

رمضان المبارک کے دوران عوام کو چینی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ ملک بھر میں میونسپل سطح پر چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے، جہاں 130 روپے میں فی کلو چینی دستیاب ہوگی۔

وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔

چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، شہری مٹھاس کیلئے کڑوا گھونٹ پینے پر مجبور

اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز نے بھی شرکت کی، جس میں رمضان سے 3 دن قبل چینی کے اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔

سٹے بازوں کی بدولت چینی کی قیمت بے لگام

اسٹالوں پر چینی ایک اور 2 کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی اور ایک شناختی کارڈ پر 5 کلو گرام تک چینی خریدنے کی اجازت ہوگی۔

چینی کے اسٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے، تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر چینی کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے۔

federal cabinet

پاکستان

Finance minister

federal government

Sugar Prices