Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

ٹرمپ سے ملاقات مودی کیلئے عالمی جگ ہنسائی کا باعث بن گئی

ٹرمپ نے بھارتی صحافی کو جھاڑ پلا دی
شائع 15 فروری 2025 11:16am

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے امریکی دورے اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر عالمی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے، جس کے باعث مودی سرکار کو شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واشنگٹن میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مودی کی نااہلی ایک بار پھر نمایاں ہو گئی۔ ماضی کی طرح اس بار بھی مودی اپنی گفتگو کو واضح کرنے کے لیے پرچیوں کا سہارا لیتے رہے۔

بھارتی فضائیہ مودی کی کرپٹ پالیسیوں کی نذر، ائیر چیف چیخ پڑے

عالمی میڈیا کے مطابق مودی دورانِ گفتگو بار بار پرچیاں نکال کر دیکھتے رہے، جس پر وہاں موجود میڈیا نے بھی ان کا مذاق اڑایا۔

پریس کانفرنس کے دوران اس وقت صورتحال مزید عجیب ہو گئی جب ایک بھارتی صحافی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا۔ ٹرمپ نے جواب دینے کے بجائے صحافی کو کھری کھری سنا دیں اور یہاں تک کہہ دیا کہ ”مجھے آپ کی بات سمجھ نہیں آئی“، حالانکہ سوال انگریزی میں تھا اور بالکل واضح تھا۔

بھارت کو امریکا سے ایف 35 طیارے کب تک مل سکتے ہیں، دہلی کو کیا قربانی دینا ہوگی ؟

بھارتی میڈیا نے بھی ٹرمپ کے اس رویے کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے، جبکہ عالمی سطح پر مودی کے پرچیوں سے لکھی تقریر پڑھنے پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔

Narendra Modi

President Donald Trump