لاہور: 18 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر عمارت کی چھٹی منزل سے گر کر ہلاک
لاہور کے علاقے ہیئر میں اٹھارہ سالہ گھریلو ملازمہ سمیاء پراسرار طور پر عمارت کی چھٹی منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی۔ یہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی؟ پولیس اس حوالے سے تحقیقات میں مصروف ہے۔
سمیاء اپنی والدہ نسرین کے ساتھ عسکری فلیٹس میں ایک اسکول ٹیچر کے گھر کام کرتی تھی۔ واقعے کے وقت گھر میں مالک مکان کی رشتہ دار بزرگ خاتون اور ایک دیگر ملازمہ موجود تھیں، جبکہ باقی افراد شادی میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔
مصطفیٰ کو قتل کے بعد نہیں جلایا، زندہ کو آگ لگائی، ملزم شیراز کا رونگھٹے کھڑے کر دینے والا انکشاف
سمیاء کی والدہ نسرین کا کہنا ہے کہ جب وہ کام پر پہنچیں تو کچھ دیر بعد انہیں اطلاع ملی کہ ان کی بیٹی چھٹی منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی ہے۔
سمیاء کے بھائی سجاد اور والد بوٹا کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی کوئی لین دین کا تنازعہ ہے، وہ نہیں جانتے کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد حقائق سامنے لائے جائیں۔
پشاور میں بیوہ خاتون کی خودسوزی، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات سامنے آگئے
پولیس نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی حقیقت پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واضح ہوجائے گی۔
Comments are closed on this story.