جامشورو؛ انڈس ہائی وے پر دوکاروں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
سن کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر دو کاروں کے درمیاں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے، حادثے میں چھ افراد بھی زخمی ہے۔ جنھیں طبی امداد کے لیے مانجھند اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں عبدالغنی، جان علی شاہ سمیت دیگر شامل۔ زخمیوں میں لاہور کے رہائشی اسحاق نیازی، ماجد علی، بلاول نیازی سمیت دیگر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ غلط سائیڈ سے کار کراسنگ کرنے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں مانجھند اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا حادثے پرافسوس کا اظہار
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے انڈس ہائی وے پرروڈحادثے پرافسوس کا اظہارکیا گیا، انھوں نے بیان میں کہا کہ حادثے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کا سن کرانتہائی افسوس ہوا ہے، حادثےکے لواحقین کی ہرممکن مدد کی جائے۔
وزیراعلٰی سندھ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہیں کہ زخمیوں کا بہترین علاج کروایا جائے، انھوں نے اپیل بھی کی ہے کہ ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کیا جائے، ڈرائیورز تیز رفتاری سے گریز کریں۔
Comments are closed on this story.