Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی وائٹ ہاؤس آمد پر کشمیری اور سکھ برادری سراپا احتجاج

"آزاد وطن خالصتان" کے حق میں فلک شگاف نعرے
اپ ڈیٹ 14 فروری 2025 11:42am

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی واشنگٹن میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر وائٹ ہاؤس کے سامنے کشمیری اور سکھ برادری کی جانب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرین نے کشمیر اور خالصتان کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھی۔

مظاہرین نے ”آزاد وطن خالصتان“ کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ بھارت کی دیگر اقلیتی برادریوں نے بھی مودی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت اور نعرے بازی کی۔

مظاہرے کے دوران کشیدگی پر پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا۔ سکھ مظاہرین نے اس موقع پر خالصتان کے پرچم بھی لہرائے۔

سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں نریندر مودی اقلیتوں کے حقوق کو نظر انداز کرکے ان کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے، صدر ٹرمپ کو مودی کے ظالمانہ اور انسانیت دشمن اقدامات کی شدید مذمت کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فرانسیسی صدر امانیول میکرون نے بھارتی وزیراعظم مودی سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

فرانسیسی صدر کے مصافحہ سے انکار پرمودی کو ایک بار پھر ندامت کا سامنا کرنا پڑا۔ انتہا پسند مودی کی غاصبانہ پالیسیوں سے بھارتی اقلتیں غیر محفوظ اور مودی سے نجات کی منتظر ہیں۔

Donald Trump

Washington

Narendra Modi

Sikh yatri

kashmiri