Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

ٹرمپ کی تجارتی جنگ میں تیزی، شراکت داروں پر باہمی ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان

امریکی سامان پر ٹیکس لگانے والے ممالک کو بھی ٹیرف کا سامنا کرنا چاہیے، ٹرمپ
شائع 14 فروری 2025 09:02am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی جنگ تیز لاتے ہوئے شراکت داروں پر باہمی ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے باہمی ٹیرف نافذ کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کو متوازن بنائیں گے۔ امریکی سامان پر ٹیکس لگانے والے ممالک کو بھی ٹیرف کا سامنا کرنا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اتحادی تجارتی معاملے میں ہمارے دشمنوں سے بھی بدتر ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اور کینیڈا کے ساتھ تجارت میں بھاری خسارہ ہو رہا ہے۔ روس اور چین ایٹمی ہتھیار کی دوڑ میں ہیں جوبراشگون ہے۔

ٹرمپ کا بھارت کو F-35 سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان

ٹرمپ نے امریکہ کے فوجی ساز و سامان کو دنیا کا بہترین اسلحہ قرار دیتے ہوئے فخر کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے فوجی اخراجات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اخراجات میں ایک ٹریلین ڈالر خرچ ہو رہے ہیں اور یہ رقم بہت زیادہ ہے، ان کا موقف تھا کہ اس رقم کو دیگر ضروریات پر خرچ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین کے سربراہوں سے میونخ میں ملاقات ہوگی۔ میونخ اجلاس میں سعودی عرب بھی شرکت کرے گا۔

TRADE WAR

President Donald Trump