ٹرمپ کا بھارت کو F-35 سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان
واشنگٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی جس میں امریکی صدر کی جانب سے بھارت کو تیل اور گیس سمیت اربوں ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کا ساتھ مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی جمعرات کو دو روزہ دورے پر امریکا پہنچے، ان کے ساتھ 7 رکنی وفد بھی آیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مودی بھارت میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ بھارت کو ایف تھرٹی فائیو سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سامان دیں گے ساتھ ہی تیل اور گیس بھی فراہم کریں گے۔
بھارتی وزیراعظم نے امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران مشترکہ میڈیا گفتگو میں مودی نے کہا نیوکلئیر انرجی اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھائیں گے اور انڈوپیسیفک خطے میں بھی مل کر کام کریں گے۔
امریکا کے جوابی محصولات کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا، صدر ٹرمپ
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے بھارت سے سو ارب ڈالر تجارتی خسارے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر بھی جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔
وہیں ملاقات میں بھارتی وزیراعظم نے 2008 کے ممبئی اٹیک سے متعلق ٹرمپ کے بیان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور امریکا سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ٹھوس کارروائی کے لیے آمادہ ہیں۔ امریکا کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات آگے بڑھائیں گے اور دو طرفہ تجارتی حجم کو دوگنا کریں گے۔
ٹرمپ کے پیوٹن سے رابطے پر شدید تنقید، یوکرین کی نیٹو رکنیت پر امریکہ پسپا
امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ممبئی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند دہشت گردی کا بھارت کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے۔ ٹرمپ نے ممبئی حملوں میں مبینہ ملوث کینیڈین شہری تہور رانا کو امریکا سے بھارت کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر بھارت کی طرف سے مبارک باد دیتا ہوں، خوشی ہے کہ دوبارہ ٹرمپ کے ساتھ کام کا موقع مل رہا ہے۔
Comments are closed on this story.