عفت عمر کی عمر نے مداحوں کو حیران کردیا
پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان اور سماجی کارکن عفت عمر کئی دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں۔ ان کی فٹنس اور گلیمرس لائف اسٹائل دیکھ کر اکثر لوگ ان کی اصل عمر کا اندازہ نہیں لگا پاتے۔
پاکستانی کی معروف اداکارہ عفت عمر اپنے بے باک انداز اور دوٹوک رائے کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں، تاہم وہ منفی تبصروں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی زندگی اپنی پسند کے مطابق گزار رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنی 53ویں سالگرہ منائی، جس کا ذکر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بھی کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر سرچ انجن گوگل پر ان کی تاریخِ پیدائش دیکھی جائے تو وہ 8 اگست کو پیدا ہوئیں اور ان کی عمر 49 سال درج ہے تاہم، خود عفت عمر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر واضح کیا کہ وہ اب 53 برس کی ہو چکی ہیں۔
یاد رہے کہ عفت عمر پاکستان کی نامور اداکارہ، ماڈل، میزبان اور سماجی مسائل پر دوٹوک مؤقف رکھنے والی ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کرنے والی عفت عمر نے جلد ہی اپنی منفرد اداکاری کی بدولت ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔ 90 کی دہائی میں وہ متعدد کامیاب ڈراموں کا حصہ رہیں، جہاں ان کے منفرد انداز اور جاندار اداکاری نے ناظرین کو متاثر کیا۔
Comments are closed on this story.