Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کی ٹرانسفرز سپریم کورٹ میں چیلنج

درخواست کے ساتھ حکم امتناعی کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے
شائع 13 فروری 2025 04:01pm

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کی ٹرانسفرز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں ٹرانسفرز کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز کی ٹرانسفرز کا عمل شفاف، آزاد اور منصفانہ ہونا چاہیے۔ آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری قانون اور چاروں ہائیکورٹس کے رجسٹرارز کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست کے ساتھ حکم امتناعی کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے، جس میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ یکم فروری کو جاری کیے گئے ٹرانسفرز کے نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد روکا جائے۔ یہ درخواست ایڈوکیٹ راجہ مقسط کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

Islamabad High Court

Judges Transfer