رجب بٹ کا کراچی میں ڈکیتوں کے ہاتھوں قریبی فیملی فرینڈ کے لُٹنے کا دعویٰ
معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں ان کے فیملی ویلاگز میں شامل قریبی شخصیت کا مہنگا ترین آئی فون 16 پرومیکس ڈکیتوں نے لوٹ لیا۔
معروف ویلاگر رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ ان کے دوست حیدر شاہ بھی کراچی میں ڈکیتی کا نشانہ بن گئے، انہیں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں لوٹ لیا گیا۔
ویلاگر کے مطابق وہ لاہور سے اپنے دوستوں کے ہمراہ کراچی آئے تھے، ان کے دوست ویلاگر حیدر شاہ ڈیفنس میں بنگلے کے باہر فون کال کر رہے تھے کہ اچانک نامعلوم ملزمان ان کے پاس پہنچے اورگن پوائنٹ پر ان کا مہنگا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
رجب بٹ کا حرا مانی کے ساتھ نیا گانا سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا
ویڈیو میں رجب بٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ بحث کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، وہ اپنے دوست حیدر شاہ سے پوچھتے ہیں کہ گھر سے باہر کرنے کیا آیا تھا جس پر وہ کہتے ہیں کہ میں ایک فون کال کرنے باہر آیا تھا کیونکہ گھر میں سگنل نہیں آرہے تھے۔
رجب بٹ کا فیملی بلاگنگ اور شاندار شادی پر تنقید کا کرارا جواب
ویڈیو میں رجب بٹ کو بار بار یہ سوال کرتے بھی سنا گیا کہ گارڈ کہاں ہے جس پر ایک شخص کہا تھا کہ وہ کھانا کھانے گیا تھا۔
رجب بٹ کے دوست نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ وہ گھر سے باہر کال کرنے آئے اور پھر تھوڑا آگے نکل گئے تھے، پھر کچھ لوگ آئے اور پستول دکھا کر پر موبائل فون لے گئے۔
تاہم، پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے متعلق کوئی واردات رپورٹ نہیں کی گئی۔
Comments are closed on this story.