پشاورمیں بیوہ کی خود سوزی، پیٹرول بچے اور اپنے اوپر چھڑکا
پشاورمیں بیوہ کی خود سوزی۔ پیٹرول بچے اور اپنے اوپر چھڑکا، ویڈیو سامنے آگئی ۔۔ پڑوسن نے روکنے کی کوشش کی، بہن کا کہنا ہے، اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنرٹاون نے بہن کا گھر زبردستی خالی کروایا۔
پشاور میں بیوہ خاتون کی مبینہ خود سوزی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، خاتون کی مبینہ خود سوزی کی سی سی ٹی وی آج نیوزنے حاصل کر لی، فوٹیجز میں خاتون کی خود پر اور بچے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔
سی سی ٹی وی میں ایک بچے کو بھی خاتون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، برقعہ پوش خاتون گھرکے گیٹ کے اندر جا کر کرسی اُٹھا لاتی ہے، خاتون کے ہاتھ میں پٹرول کی بوتل دیکھی جا سکتی ہے، خاتون نے پٹرول بچے اور اپنے اوپر چھڑکا۔
خاتون کو خود سوزی سے روکنے کے لئے ہمسائی خاتون بھاگ کر آئی، ہمسائی خاتون نے خود سوزی کرنے والی خاتون کے ساتھ بچے کو روکا، بچے کو ماں کی طرف ڈورتے وقت ہمسائی خاتون کا خودسوزی کرنے والی خاتون کو بھی روکنے کی کوشش، خاتون نے گھر کا دورازہ بند کرکے خود کو آگ لگا دی۔
اہل علاقہ نے خود سوزی کرنے والی خاتون کو بچانے کی کوشش کی، خود سوزی کرنے والی خاتون کی بہن کے مطابق 7 فروری کو بیوہ خاتون کے گھر پرقبضے کی کوشش میں خاتون نے تیل چھڑک کر خودسوزی کی تھی جس کے بعد پانچ روز تک خاتون اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔
خاتون کی ہلاکت کے خلاف لواحقین نے لاش کو صوبائی اسمبلی کے باہر رکھ کر خیبر روڈ کو بلاک بھی کیا تھا تاہم واقعہ میں ملوث اے اے سی سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے مظاہرہ ختم کر دیا تھا۔
Comments are closed on this story.