خاتون کا اکاؤنٹ ہیک کرکے ٹک ٹک پرتصاویر شیئرکرنے والا ملزم گرفتار
پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی اے پشاورنے پہلی کارروائی کرتے ہوئے خاتون کا سوشل میڈیا اکائونٹ ہیک کرکے پرائیویٹ تصاویر ٹک ٹاک پر آپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی اے پشاور کی ٹیم نے صوابی میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کا سوشل میڈیا اکائونٹ ہیک کرکے پرائیویٹ تصاویر ٹک ٹاک پراپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی کے مطابق ملزم تصاویرکے ذریعے خاتون کے شوہر کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم نے خاتون کے شوہر سے پیسوں کی ڈیمانڈ کی تھی۔
ملزم پیسے نہ دینے کی صورت میں مزید تصاویر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کرنے کی دھممکیاں دیتا تھا، خاتون کے شوہر کی طرف سے ملزم کو پندرہ ہزار روپے بھی بھیجے گئے تھے۔
ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے صوابی سے گرفتار کیا، ملزم کے فون سے اہم شواہد برآمد کیے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed on this story.