Aaj News

اتوار, مارچ 16, 2025  
15 Ramadan 1446  

3 ملکی سیریز: پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف نئے ریکارڈز بناڈالے

سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ میں تین ریکارڈ بنائے
شائع 12 فروری 2025 10:51pm

پاکستان نے 3 ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں نئے ریکارڈز کے انبار لگادیے، ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ میں 3 ریکارڈ بنائے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے 353 رنز کا ہدف حاصل کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا۔

اس سے قبل پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

دوسری جانب کپتان محمد رضوان اور سلمان آغا نے 260 رنز کی شراکت قائم کر کے، شعیب ملک اور محمد یوسف کے درمیان 2009 میں بھارت کے خلاف ہونے والی 206 رنز کی شراکت کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

پاکستان کی جانب سے یہ پہلی بار ہوا ہے کہ چوتھے اور پانچویں نمبر کے بیٹرز نے ایک ہی اننگز میں سینچری اسکور کی ہو۔

3 ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے 353 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا تاہم اب 14 فروری کو فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

karachi

National Assembly

odi series

tri series

odi cricket

pakistan vs south africa

Pakistan vs Newzealand vs South Africa