Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی لگادی گئی

کراچی میں جو بھی روڈ بلاک کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ
اپ ڈیٹ 12 فروری 2025 09:31pm

کراچی میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی، شہر میں رات 11 بجے سے صبح 6 تک ہیوی ٹریفک سڑکوں پر رواں رہے گا جبکہ کراچی میں جو بھی روڈ بلاک کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی صدارت اجلاس میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں صوبائی ویزداخلہ نے کہا کہ کراچی میں جو بھی روڈ بلاک کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، کچرا اٹھانے والی گاڑیوں اور ضروری ہیوی گاڑیوں کے علاوہ دیگر ہیوی ٹریفک پر پابندی لگا رہے ہیں۔

ضیا الحسن لنجار نے اجلاس میں کہا کہ ہیوی ٹریفک رات 11 سے صبح 6 بجے تک روڈ پر آسکتے ہیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیوں کی ٹیگنگ کروائی جا رہی ہے، ساڑھے 3 ہزار ہیوی گاڑیاں 15 دن میں ٹیگنگ یا رجسٹریشن کروائیں ورنہ چالان ہوگا۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر کر رہے ہیں، بدھ کے روز آپریشنز اور ٹریفک ایس ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کروں گا، آپریشنل اور ٹریفک پولیس مشترکہ ٹریفک مینج کریں گے، چالان کا اختیار ہیڈ کانسٹیبل تک دے رہے ہیں، کمشنر کراچی میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کریں گے، کمشنر کراچی گائیڈ لائن جاری کریں گے اور ان فیصلوں پردفعہ 144 لاگو ہوگا۔

کراچی: متعدد مال بردار ٹرک اور واٹر ٹینکر جلائے جانے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے مختلف شاہراہوں پر دھرنا دے دیا

اجلاس میں میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا کہ شہریوں کی جان سب سے اہم ہے، ٹریفک حادثات میں لوگ کی جاں بحق ہو رہے ہیں، اگر سالڈ ویسٹ بورڈ کی گاڑیاں قانون کی پابندی نہ کریں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے، حادثات کو ہر حال میں روکنا ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جوائنٹ واٹس ایپ گروپ بنایا جائے، جس میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور شہر میں ہونے والے حادثات مانیٹر کئے جائیں گے، اجلاس کے شرکا حکومتی نمائندے ہیں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، فروری کے 8 روز کے دوران شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 21 شہری جانیں گنوا بیٹھے۔

یکم فروری کو بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے 12 سالہ لڑکا جان سے گیا، اسی روز ہی بھینس کالونی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 15 ماہ کا بچہ جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی۔

2 فروری کو نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، اسی روز عوامی مرکز کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

5 فروری کو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت 3 افراد کی جانیں گئیں جبکہ دیگر ٹریفک حادثات میں مزید 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

منگل کی صبح سے کراچی میں ہیوی ٹریفک نہیں چلنے دیا جائے گا، آفاق احمد

قبل ازیں کراچی میں ممنوع اوقات کار میں ڈمپرز، واٹر ٹینکرز، ٹرالرز، باؤذر کے سڑکوں پر چلنے کے خلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائیاں نہ ہونے پر شہری احتجاج کرتے ہوئے خود سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

ناگن چورنگی پر شہریوں نے واٹر ٹینکرز کو روک کر از خود کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ شروع کردی۔

کراچی میں گاڑیاں جلنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد گرفتار

ہیوی ٹریفک کی جانب سے سرکاری اوقات کار کی خلاف ورزی پر شہریوں نے احتجاج کیا اور سڑک سے گزرنے والے واٹر ٹینکرز کو روک لیا، موقع پر موجود لوگوں نے واٹر ٹینکرز کی چابیاں نکال لیں اور ہیوی گاڑیاں ٹریفک پولیس کو دینے سے بھی انکار کردیا۔

شہریوں نے ازخود ہی ڈرائیورز سے ٹینکرز کے کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس طلب کرکے جانچ شروع کردی، عوام نے لائسنس کے بغیر ہیوی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز اور ٹینکرز کے خلاف سڑکوں پر ہی ایف آئی آرز درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

karachi

containers

Truck Accident

Heavy Traffic

dumpers

tanker and dumper

Heavy Traffic in Karachi

Karachi Truck Fire