Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

مبینہ غفلت یا ملی بھگت: قتل، اغواء کا ملزم حوالات کا تالہ توڑ کر فرار

تھانہ بنی گالہ کے ایس ایچ او سمیت 4 ملازمین کیخلاف مقدمہ درج
شائع 12 فروری 2025 07:32pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کی مبینہ غفلت یا ملی بھگت؟ قتل، اغواء کا ملزم فرار ہوگیا، تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اسلام آباد میں مبینہ غفلت، ملی بھگت یا کمزوری کا واقعہ سامنے آیا ہے، تھانہ بنی گالہ سے حوالاتی فرار ہوگیا، تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس میں سخت احتساب کا عمل، چار تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو سزائیں

ایف آئی آر کے مطابق حوالاتی اغواء اور قتل کے الزام میں جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کے فرار ہونے پر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میں 4 پولیس ملازمین بھی نامزد ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے اہلکار بھی کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی ملوث نکلے

ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا کہ ملزم نے سریے کی مدد سے حوالات کا تالا توڑا اورتھانے کی چار دیواری سے باہر نکل کر فرار ہو گیا۔

اسلام آباد

islamabad police

sho