پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل، خیبر پختونخوا کابینہ میں پھر تبدیلی کا امکان
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل کے بعد صوبائی کابینہ میں بھی ایک بار پھر سے تبدیلی کا امکان ہے، بعض مشیر اور وزرا کی کارکردگی پر کارکنوں کو تحفظات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں میں ردوبدل کے بعد کابینہ میں بھی ایک بار پھر سے تبدیلی کا امکان ہے۔
بعض مشیر اور وزرا کی کارکردگی پر کارکنوں کو تحفظات ہیں، کابینہ میں سابق وزرا کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کو شامل کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مشیروں کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے، بعض مشیروں اور معاون خصوصی کو فارغ کرنے کا بھی امکان ہے جبکہ کابینہ میں نئے مشیر لینے پر اتفاق ہوگیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی صوبائی کابینہ میں ردوبدل سے اتفاق کیا ہے، بانی پی ٹی آئی سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات کے موقع پر تبدیلیوں کا اعلان کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.