صبح اٹھتے ہی ان 7 اصولوں پر عمل کریں،دن بھر توانائی سے بھرپور رہیں گے
اپنے دن کا بہترین آغاز کرنے کے لیے چند صحت مند عادات اپنانا آپ کو نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی تروتازہ اور توانائی سے بھرپور رکھتا ہے۔
یہاں کچھ آسان اور مؤثر طریقے ہیں جو آپ کو ایک کامیاب دن کی تیاری کے لیے مدد فراہم کریں گے۔
سماجی دباؤ اور خواہشات، مردوں میں ڈپریشن کی بڑی وجوہات کیا ہیں؟
صبح کا آغاز پانی پینے سے کریں
ہر صبح اٹھتے ہی ایک گلاس نیم گرم پانی پینا بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ آپ کے جسم کے اعضاء کو متحرک کرتا ہے، آپ کے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور دن بھر توانائی فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ، گرم پانی آپ کے جسم میں موجود زہریلے مادوں کو نکالنے میں بھی مددگار ہے، جس سے آپ پورے دن ہائیڈریٹ رہتے ہیں۔
ورزش یا یوگا ضروری ہے
اپنے جسم کو چاق و چوبند رکھنے کے لیے ہر صبح 30 سے 45 منٹ تک ورزش کرنا ضروری ہے۔ ورزش سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور آپ کا جسم دن بھر توانائی سے بھرپور رہتا ہے۔
’مجھے دیر ہو رہی ہے‘، ہارٹ اٹیک سے بچائے جانے کے بعد چینی شخص ملازمت کیلئے دوڑ پڑا
اگر آپ کے پاس جم جانے کا وقت نہیں ہے تو گھر پر یوگا، واک یا سائیکلنگ کریں۔ ورزش آپ کے موڈ کو بھی بہتر بناتی ہے اور خوشی کے ہارمونز خارج کرتی ہے۔ جس سے دن بھر اپ کا موڈ اچھا رہتا ہے۔
شاور سے تازہ دم رہیں
ورزش کے بعد ایک ٹھنڈا یا گرم شاور آپ کو دن بھر تروتازہ رکھتا ہے۔ نہانے سے نہ صرف آپ کا جسم صاف رہتا ہے بلکہ یہ آپ کو نیند سے بچا کر پورے دن توانائی فراہم کرتا ہے۔
روزمرہ کے کاموں کی فہرست تیار کریں
دن کے آغاز میں اپنے کاموں کی فہرست تیار کرنا ضروری ہے۔جب ہم معمول کے کاموں میں مصصڑوف ہوجاتے ہیں تو اس طرف توجہ نہیں دے پاتے ہیں۔ لیکن دن بھر کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے صبح پندرہ منٹ نکالنے سے آپ کا وقت بھی بچ جاتا ہے اور آپ اپنے وقت کا بہتر انتظام کر پاتے ہیں۔ اس لیے صبح کے وقت چند منٹ نکالیں اور اپنے دن بھر کے کاموں کی فہرست بنائیں۔
ایک کپ سبز چائے یا کافی پئیں
ایک کپ سبز چائے یا کافی آپ کو تروتازہ اور توانائی سے بھرپور شروعات دیتی ہے۔ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں، جبکہ کافی کی کیفین آپ کی توانائی کی سطح بڑھاتی ہے۔
صحت مند ناشتہ کریں
صبح کا ناشتہ کبھی نہ چھوڑیں، اور جنک فوڈز سے بچیں۔ ناشتہ کو پروٹین سے بھرپور بنائیں تاکہ آپ کا جسم دن بھر توانائی سے بھرپور رہے۔ صحت بخش ناشتے جیسے انڈے، دودھ ، پراٹھا، روٹی اور آملیٹ آپ کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔
ٹائم مینجمنٹ
وقت کا انتظام کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کو دن میں 24 گھنٹے بھی کم لگتے ہیں تو اپنے کاموں کو ترجیحی بنیاد پر تقسیم کریں۔ دن کے آغاز میں ایک واضح پلان کے ساتھ کام کرنے سے آپ کے دن کا بہتر انتظام ممکن ہوتا ہے۔
ان آسان عادات کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کریں اور اپنے دن کا آغاز توانائی سے بھرپور طریقے سے کری
Comments are closed on this story.