Aaj News

ہفتہ, مئ 10, 2025  
12 Dhul-Qadah 1446  

امریکیوں کو بیرون ملک ٹھیکوں کیلئے غیر ملکیوں کو رشوت دینے کے دروازے کھل گئے

غیر ملکیوں کو رشوت دینے پر امریکیوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی
شائع 11 فروری 2025 08:33am

صدر ٹرمپ نے امریکیوں کو بیرون ملک ٹھیکوں کے لیے غیر ملکیوں کو رشوت دینے کے دروازے کھول دیے۔

ٹھیکوں کے لیے غیر ملکیوں کو رشوت دینے پر امریکیوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے محکمہ انصاف کو پابند کرنے کے حکم نامے سمیت کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدر ٹرمپ نے حکم نامے میں اٹارنی جنرل پام بوندی کو حکم دیا گیا ہے کہ نئے اصول جاری ہونے تک سن 1934 کے قانون پر عمل روک دیں۔

یرغمالی رہا نہیں کیے تو جنگ بندی معاہدہ ختم کردیا جائے گا، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی، اردن اور مصر کو بھی خبردار کردیا

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اسٹیل اور المونیم پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گاڑیوں الیکٹرونک چپس اور ادویات پر بھی ٹیرف کے لیے غور کر رہے ہیں۔ آئندہ دو روز میں جوابی ٹیرف عائد کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر دوسرے ممالک ٹیرف پر جوابی کارروائی کریں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے صدر سے اس ہفتے بات کروں گا۔

Donald Trump

Executive Order Sign