پاکستان اوربیلاروس کےدرمیان 8ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس
پاکستان اوربیلاروس کےدرمیان 8ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کااجلاس، اجلاس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ نئی تجویز مفاہمتی یادداششتوں پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اوربیلاروس کےدرمیان 8ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس، اجلاس بیلاروس کےدارالحکومت منسک میں ہوا، وفاقی وزیرتجارت جام کمال نے اجلاس کی صدارت کی۔
بیلاروس سے اجلاس کی صدارت وزیرتوانائی الیکسی کشنرینکونےکی، ترجمان کے مطابق اجلاس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےکےساتھ ساتھ نئی تجویز مفاہمتی یادداششتوں پر بھی غور کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور بیلاروس کے درمیان لیبر مائیگریشن سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر جلد دستخط ہوںگے،
پاکستان اور بیلاروس کے کمرشل بینک دونوں ممالک کی کمپنیوں اور تاجروں کو بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔
ترجمان اقصادی امور کے مطابق نیشنل وکیشنل اینڈ ٹریننگ کمیشن اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں پر جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں دونوں ممالک تعاون بڑھائیں گے۔
بیلاروس کی نیشنل اکیڈمی آف سائنس اور پاکستان اکیڈمی آف سائنس کے درمیان معاونت کو مزید بڑھایا جائے گا، صحت کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ٹریننگ پروگرام شروع کئے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق بیلاروس کی تیار کردہ ویٹنری دوائیوں کو پاکستان میں رجسٹرڈ کروانے پر اتفاق کیا گیا۔ زراعت کے شعبے میں بھی دونوں ممالک تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق بیلاروس کی متعلقہ اتھارٹی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو آفات سے نمٹنے کے لئے مدد فراہم کرے گی، ترجمان اقتصادی امور
پاکستان وفد کی بیلاروس کے وزیر توانائی، وزیر زراعت اور نائب وزیر خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوئیں، انہوں نے بتای کہ پی ٹی وی اور بیلاروس کے سرکاری ٹی وی کے درمیان تعاون کا سلسلہ جدید معیار کے مطابق دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.