نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کوہرا کر سہ فریقی ون ڈے سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی
نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو6 وکٹوں سے ہرا کر سہ فریقی ون ڈے سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی
لاہورمیں کھیلے جانے والے سہ فریقی کرکٹ ٹورنا منٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔
کیویزنے جنوبی افریقہ کی ٹیم کے خلاف 305رنزکا ہدف 4 وکٹوں پرحاصل کیا، سابق کپتان کین ولیمسن نے شاندار سنچری اسکورکی۔
ڈیون کونوے نے 97 رنزکی اننگزکھیلی، ولیمسن اورکونوے کے درمیان دوسری وکٹ پر187رنزکی شراکت رہی۔
جنوبی افریقہ نے6 وکٹوں پر304 رنزاسکورکیےتھے، میتھیوبرٹزکے ڈیبیوپر150رنز شامل تھے، انھوں نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔
جنوبی افریقن ریکارڈ ساز بیٹر میتھیو بریسکی کی پریس کانفرنس
بعدازاں جنوبی افریقن ریکارڈ ساز بیٹر میتھیو بریسکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں تھوڑا سا پچ مشکل تھا ایڈجسٹ کیا ، کوشش ہوگی کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقراررکھوں۔
میتھیو بریسکی نے کہا کہ ڈیبیو پر ورلڈ ریکارڈ سنچری کرنےکے باوجود شکست پرافسوس ہے، کیویز کےدو ورلڈ کلاس بلےبازوں نےشانداربیٹنگ کرکےمیچ کا نتیجہ اپنےحق میں کیا، ڈے میچ میں ٹاس ہارنےکا نقصان ہواجس کا نیوزی لینڈ نے فائدہ اٹھایا۔
Comments are closed on this story.