Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
1 Dhul Qadah 1446  

صوابی جلسے میں خطاب کی اجازت نہ ملنے پر شیر افضل مروت کا ردعمل سامنے آگیا

اگر قیادت میرے صوابی جلسے میں آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی، پی ٹی آئی رہنما بول پڑے
شائع 09 فروری 2025 07:23pm

صوابی جلسے میں خطاب کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا درعمل سامنے آگیا۔

8 فروری کو صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے میں خطاب کی دعوت نہ ملنے کے معاملے پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت بول پڑے۔

صوابی جلسے میں کون کتنے بندے لایا ؟ جنید اکبر نے پارٹی عہدیداروں سے رپورٹ مانگ لی

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر قیادت میرے صوابی جلسے میں آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی، صوابی جلسے میں اسٹیج پر بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ ملی اور نہ ہی خطاب کا موقع ملا۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ میں صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے آیا تھا، میرے جلسے جلوس میں شرکت سے قیادت کو مسئلہ ہو تو بتادیں۔

PTI jalsa

swabi

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Swabi Jalsa