Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
26 Ramadan 1446  

ڈیرہ اسماعیل اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 7 خوارج ہلاک

دو الگ الگ آپریشنز کے دوران 5 خوارج زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 09 فروری 2025 07:30pm

صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز کے دوران 7 خوارج ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیان شب سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خوارج رحمت سمیت 3 خوارج مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، تین خوارج جہنم واصل

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

وزیراعظم نے کارروائیوں کے دوران 7 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

سیکیورٹی فورسز کی ژوب میں کارروائی، دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک

شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

وزیرداخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 7 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پ فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز لائق تحسین ہیں، سیکیورٹی فورسز کی بہادری پر قوم کو فخر ہے۔

ISPR

North Waziristan

security forces

خیبر پختونخوا

Dera Ismail Khan

security forces operation

Terrorists killed

Inter Services Public Relations (ISPR)