Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

بپھرے ہوئے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعہ وجود میں آئی ہے، سربراہ جے یو آئی کا مردان میں خطاب
اپ ڈیٹ 09 فروری 2025 10:04pm

سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکا سے لیکر تمام دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، 8 فروری کوملک بھر میں بدترین دھاندلی کی گئی، موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

مردان کے علاقے شیر گڑھ میں دستار بندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعہ وجود میں آئی ہے، بپھرے ہوئے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔

کسی بھی سیاستدان کوجیل میں رکھنے کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ آپ نے رجسٹریشن کے نام پر بنک اکائونٹ بند کرنے کی سازش کی، میری پارلیمنٹ عوام ہے، قادیانیت یہودیوں کے پیداوار ہے، جب تک میری طاقت زندہ ہے کسی کا باپ بھی قادیانیت نہیں لاسکتا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ یہودی بستیاں ناجائز ہیں، ہم فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی ہم سیاسی جہاد کے راستے پر قائم ہے، میدان میں رہیں گے، سڑکوں پر رہیں گے اور تمھارے ایوانوں تک پہنچیں گے۔

سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے معنی ہوگئی، مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ نتین یاہو کہتاہے سعودی عرب میں فلسطینی آباد کرینگے، افغانستان، عراق اور شام سے لوگوں نے ہجرت کرلی، 50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے مگر مجاہدین ڈٹے رہے، جنگ عظیم کے بعد یہودیوں نے مار کھائی دربدر ہوگئے۔

علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان نے سابق سینیٹر صاحبزادہ خالد جان کی رہائشگاہ سخاکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے عوام کومایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیوار کے پیچھے خفیہ قوت اصل حکومت چلا رہی ہے، 2024 کے الیکشن میں عوامی خواہش کے برعکس متنازعہ پارلیمان مسلط کی گئی۔

سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ حکومت کی داخلہ وخارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہیں، پورے ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

federal government

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Election 2024